مودی آپ کو اپنی سیاست کیلئے قربان کرنا چاہتا ہے، پاکستان کے خلاف جنگ مت لڑیں، گرپتونت سنگھ کا سکھ کمیونٹی کے لیے ویڈیو پیغام

مودی آپ کو اپنی سیاست کیلئے قربان کرنا چاہتا ہے، پاکستان کے خلاف جنگ مت لڑیں، گرپتونت سنگھ کا سکھ کمیونٹی کے لیے ویڈیو پیغام

بھارت میں علیحدگی پسند تنظیم سکھس فار جسٹس (سی ایف جے ) کے جنرل کونسلر گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنی سکھ کمیونٹی کے نام ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندری مودی ملک کے لیے نہیں اپنی سیاست کو بچانے لیے آپ کے بچوں کو قربان کرنا چاہتا ہے، سکھ کمیونٹی پاکستان کے خلاف جنگ نہ لڑے۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ اگر بھارت پاکستان پر حملہ کرتا ہے تو یہ بھارت اور مودی کی آخری جنگ ہوگی، پنجاب بھارتی تسلط سے آزاد ہوگا اور نیا ملک بنے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب پاکستان کیساتھ ریڑھ کی ہڈی بن کر کھڑا ہے۔ پاکستان کو اب یہ کرنا چاہئے کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں خالصتان ریفرنڈم کی قرار داد پیش کرے۔ پاکستان آرمی پنجاب میں آئیگی تو اس کیلئے لنگر لگ جائیں گے اور ہم بھارتی فوج کا مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب کے گائوں گائوں تک پیغامات پہنچا دیے ہیں کہ کوئی بھی بھارتی فوج کا ساتھ نہ دے۔ جیساکہ بھارتی فوجوں کے لنگر پنجاب میں لگتے تھے اب ہم بھارتی فوج کو یہاں سے گزر کر گرونانک کے جنمستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے۔اس کے علاوہ بھارتی قبضے والے پنجاب میں بھارتی آرمی کا پٹیالہ کا کینٹ ایریا ہے وہاں بھی سکھوں نے پاکستان زندہ باد ،خالصتان زندہ باد کے نعرے لگائے ہیں اور اعلان کیا ہے کہ سکھ فوجی پاکستان کیساتھ نہیں لڑیں گے۔

علیحدگی پسند گروپ سکھس فار جسٹس (سی ایف جے) نے آرمی کینٹ، پٹیالہ کے قریب ’پاکستان ، خالصتان زندہ باد‘ کے نعروں اور خالصتان کے جھنڈے کی خام فوٹیج پر مبنی ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں سکھ کمیونٹی کے طلبا کو پیغام دیا گیا ہے کہ بھارت کا وزیراعظم نریندر مودی آپ کو یتیم کر دے گا۔

’سی ایف جے‘ کے جنرل کونسلر گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ انڈین آرمی میں بچے اپنے والدین سے پوچھیں، کیا مودی کی سیاست کا دفاع کرنا مرنے کے قابل ہے؟ اگر آپ کے والد یا والدہ پاکستان کے خلاف بھارت کی جنگ میں مر جائیں تو آپ کی پرورش کون کرے گا؟۔

گرپتونت سنگھ نے کہا کہ پاکستان کے خلاف جنگ مودی کی الیکشن جیتنے کی سیاست ہے، اپنے والدین کو بھارت کے لیے لڑنے سے روکیں۔’ہندوتوا کے ایجنڈے کے لیے ہندوستان آپ کو یتیم نہ بنادے’۔

انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ ’اپنے والدین سے کہو، خالصتان کی حمایت کرو، مودی کی جنگ کو مسترد کرو اور پاکستان سے لڑنے سے انکار کرو اور پنجاب کو بھارتی قبضے سے آزاد کراؤ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *