دو دن مختلف علاقوں میں بجلی پانچ پانچ گھنٹے بند رہے گی، شیڈول جاری

دو دن مختلف علاقوں میں بجلی پانچ پانچ گھنٹے بند رہے گی، شیڈول جاری

دو دن مختلف علاقوں میں بجلی پانچ پانچ گھنٹے بند رہے گی، آئیسکو  نے شیڈول جاری کر دیا۔

اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی  نے آئیسکو ریجن میں بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس 2 اور3 مئی کو عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔

آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس، ڈویلپمنٹ ورکس، اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد، راولپنڈی ،اٹک، چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

اسلام آباد اور لاہور دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں شامل

2مئی کو صبح 8   بجے سے دن ایک بجے تک راولپنڈی سٹی سرکل ،F-17/2،راجہ آباد، احسن آباد، آریہ محلہ فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل، گلشن آباد فیڈرز، 3 مئی 2025 کو صبح8 بجے سے دن ایک بجے تک راولپنڈی سٹی سرکل ،G-15/1،ویسٹریج، سٹی فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل، ڈھوک نور، حیال فیڈرز، صبح8 بجے تا شام 4 بجے تک، اٹک سرکل، کھنڈا، گگن، میناوالہ، نورپور فیڈرز اور گرد و نواح بند رہیں گے۔

ترجمان آئیسکو کا کہنا ہے کہ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *