ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
دفتر خارجہ کے مطابق عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد اسلام آباد پہنچا، جہاں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے وفد کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق ان ملاقاتوں میں خطے کی تازہ صورتحال اور امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ اپنے دورے کے بعد عباس عراقچی مسقط اور ماسکو کا بھی دورہ کریں گے۔
اس سے قبل عباس عراقچی نے اسلام آباد، مسقط اور ماسکو کے دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پڑوسی ممالک ان کی ترجیح ہیں۔
ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ ان شہروں کے بروقت دورے پر روانہ ہو رہے ہیں اور اس دورے کا مقصد دوطرفہ معاملات پر شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطہ کاری اور علاقائی پیش رفت پر مشاورت کرنا ہے۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں امن مذاکرات میں امریکی وفد کی شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر ہفتے کی صبح مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ ہوں گے۔