پہلگام واقعے میں اپنی فوجی ناکامی چُھپانے اور پاکستان پر الزام تراشی کے بعد بیانات سے بچنے کیلئے بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ، فنکاروں کے بعداب گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی ملک میں پابندی عائد کر دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ کی سفارش پر مجموعی طور پر 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کی گئی تھی، جس میں تین سابق پاکستانی کرکٹرز کے یوٹیوب چینلز بھی شامل ہیں۔
تاہم اب بھارت نے پاکستان دشمنی میں پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے اولپمپئن ارشد ندیم کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو بھی ملک میں بلاک کر دیا ہے۔
قبل ازیں بھارت نے سابق کپتان راشد لطیف، شعیب اختر اور باسط علی کے یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کر دی تھی۔
یاد رہے کہ پہلگام حملے سے محض ایک روز قبل نیرج چوپڑا نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو بھارت میں ہونے والے جیولن تھرو کیلئے مدعو کیا تھا تاہم انہوں نے انکار کر دیا تھا۔