سعودی عرب میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب کا خدشہ ، محکمہ شہری دفاع نے خبردار کر دیا۔
عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعود ی عرب میں آمدہ دنوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ سعودی عرب کے شہری دفاع نے آئندہ منگل تک ملک کے متعدد علاقوں میں ممکنہ شدید بارشوں اور سیلاب سے خبردار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ میں ہلکی سے تیز بارش کا امکان ہے، بارش کے ساتھ ژالہ باری اور تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
ریاض میں بھی موسلادھار بارش کی توقع ہے جبکہ جنوب مغرب میں نجران میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے، مدینہ کے مغربی علاقوں الباحہ، عسیر، جازان، وسطی قاسم، حائل اور شمالی سرحدوں اور مشرقی صوبے میں بھی بارش کا امکان ہے۔