کِیا موٹرز نے اپنی معروف گاڑی اسپورٹیج ایل کی قیمت میں 18 لاکھ سے زائد کمی کر دی۔
کیا کمپنی نے گاڑی کی قیمت میں 18 لاکھ روپے سے زائد تک کمی کرتے ہوئے صارفین کو بڑا ریلیف دیا ہے۔ یہ گاڑی جدید اسٹائلنگ، ایڈوانس ٹیکنالوجی اور ہائبرڈ کارکردگی کو ایک جدید پیکیج میں سموئے ہوئے ہے۔ اسپورٹیج ایل فرنٹ وہیل ڈرائیو کی تین مختلف ویرینٹس میں دستیاب ہے۔
کیا سپورٹیج ایل ایچ ای وی کی قیمت میں 18 لاکھ 51 ہزار روپے کمی کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت ایک کروڑ 9 لاکھ 99 ہزار روپے ہو گئی ہے ۔
کیا سپورٹیج ایل ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت میں 18 لاکھ 26 ہزار روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت کم ہو کر 99 لاکھ 99 ہزار روپے پر ہو گئی ہے ۔
کیا سپورٹیج ایل ایلفا کی قیمت میں 10 لاکھ روپے کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 84 لاکھ 99 ہزار روپے کی سطح پر آ گئی ہے ۔