وائرل طلاق ویڈیو کے بعد علی حیدرآبادی نے اپنا موقف بیان کر دی

وائرل طلاق ویڈیو کے بعد علی حیدرآبادی نے اپنا موقف بیان کر دی

پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر علی حیدرآبادی نے اپنی سابق اہلیہ زینب کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر پہلی بار عوامی ردعمل دیتے ہوئے اپنا مؤقف پیش کر دیا۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں علی حیدرآبادی اپنی اہلیہ کو طلاق دیتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ ویڈیو کے بعد ان کی سابق اہلیہ نے الزام عائد کیا کہ علی نے تشدد کرتے ہوئے ان کی انگلی توڑ دی۔

یہ بھی پڑھیں :درفشاں سلیم کا رجب بٹ سے شادی کی افواہ پر کرارا جواب

ان الزامات کے بعد علی حیدرآبادی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے ہاتھ میں قرآن پاک اٹھا کر تمام الزامات کی سختی سے تردید کی۔علی حیدرآبادی کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتے تھے کیونکہ یہ ان کا خاندانی مسئلہ تھا، تاہم جب ان کے خلاف جھوٹے الزامات لگائے گئے تو انہیں وضاحت دینا ضروری محسوس ہوا۔

انہوں نے کہا کہ وائرل ہونے والی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اپنی سابق اہلیہ پر کسی قسم کا تشدد نہیں کیا۔ ان کے مطابق انہوں نے یہ ویڈیو اس خدشے کے پیش نظر خود ریکارڈ کی تھی کہ مستقبل میں ان کے خلاف کوئی جھوٹا الزام یا بلیک میلنگ کی کوشش کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :دلجیت دوسانجھ لاہور کیوں نہیں آ سکتے؟ گلوکار نے اصل وجہ بیان کر دی

علی حیدرآبادی نے مزید دعویٰ کیا کہ ویڈیو بننے سے پہلے ہی ان کا سامان گھر سے باہر رکھ دیا گیا تھا اور انہیں گھر چھوڑنے کا فیصلہ کیا جا چکا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اہلیہ کی خواہشات کے مطابق مختلف گھروں میں منتقل ہوتے رہے، تاہم تین سالہ ازدواجی زندگی کے دوران دونوں کے درمیان متعدد اختلافات بھی رہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نہ انہوں نے اپنی سابق اہلیہ کو دھمکیاں دیں اور نہ ہی ان پر تشدد کیا۔ ان کے مطابق اگر کسی ادارے نے انہیں طلب کیا تو وہ تمام شواہد پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ علی حیدرآبادی کی سابق اہلیہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی، جبکہ معاملے پر دونوں فریقین کے مؤقف سامنے آ چکے ہیں۔

editor

Related Articles