بھارت اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے پورے خطے بالخصوص پاکستان میں عدم استحکام پھیلا رہا ہے، سیکیورٹی ذرائع

بھارت اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے پورے خطے بالخصوص پاکستان میں عدم استحکام پھیلا رہا ہے، سیکیورٹی ذرائع

اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار نے میڈیا انفلوئنسرز کے ساتھ بھارت کے موضوع پر اہم نشست کی ہے۔

  سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارت کی قیادت زمینی حقائق تسلیم کرنے سے گریزاں ہے ، بھارت ایک ہندوتوا زدہ ناکام ریاست ہے تاہم اسے اپنے آپ کو بڑا دکھانےکی عادت ہو چکی ہے ۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی ریاست کی ناکامی کی وجوہات بڑھتی ہوئی عدم برداشت اور مذہبی شدت پسندی ہے، اکھنڈ بھارت کا غیر حقیقی خواب اس کے توسیع پسندانہ عزائم کی عکاسی کرتا ہے ہندوتوا نظریہ نے بھارت کے سیکولر چہرے کو مسخ کردیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارت کی فوج بی جے پی کی متشدد اور مذہبی سیاست کی نذر ہو چکی ہے، تقسیم شدہ معاشرہ کی موجودگی میں بھارت کے شائنگ انڈیا ہونے کا نعرہ محض ایک ڈھکوسلہ ہے، بھارت کی ریاست درحقیقت ایک پولیس اسٹیٹ کا نام ہے جس میں آزادی رائے اور فرینڈم آف پریس ریاستی کنٹرول میں رکھا جاتا ہے ، دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ ہے ،جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ اس قتل عام کی شدت غزہ اور فلسطین سے بھی بڑھ کر ہو گی ، ہندوستان میں پائی جانے والی تفریق اور اقلیتوں پر ہونے والے ظلم و ستم ہندوستان کی مزید تقسیم کا شاخسانہ بنیں گے،  ہنوتوا کے پیروکار یہ سمجھتے ہی نہیں ہیں کہ مسلمانوں اور دوسری اقلیتوں کو بھی جینے کا حق ہے ، بھارت  کے مسلمانوں کے لیے زندہ رہنے کی پہلی شرط ہندوتوا سوچ کے سامنے اپنی وفاداری کا ثبوت دینا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :پرانی تصویر سے پاکستان کیخلاف جھوٹ پھیلانے وا لےبھارتی صحافی کاپروپیگنڈہ بےنقاب

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے عوام دنیا کی سب سے بڑی فوجی چھاؤنی میں محصور ہیں جہاں ہر 7 سے 8 فرد پر ایک فوجی اہلکار تعینات ہے، بھارت آزادی کی تحریکوں کو چھپانےکیلئے پاکستان کا نام لے کر مختلف فالس فلیگ کا ڈھونگ رچاتا ہے جس کا مقصد دنیا کی توجہ بھی ہٹانا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بریفنگ میں کہا کہ بھارتی جنونیت اور اجارہ داری ایک مضبوط، خوشحال اور معتدل پاکستان کو اپنے لیے خطرہ سمجھتی ہے، پاکستان کے استحکام اور ترقی کو ہندوتوا کے پیروکار اپنی موت سمجھتے ہیں،  اسی وجہ سے بھارتی میڈیا اور سیاست دونوں پاکستان اور پاکستان کی افواج کے بارے میں بیانیہ بنانے میں الجھے رہتے ہیں ۔

،سیکیورٹی ذرائع نے میڈیا انفلوئنسرز کو یہ بھی بتایا کہ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی سرکردہ لیڈر شپ بھارتی ایجنڈے پر عمل پیراہے ، ریاست پاکستان اور اس کی عوام بھارت سے نہ کبھی مرعوب تھے اور نہ ہی کبھی ہونگے۔

editor

Related Articles