پاکستان کی بھرپور جوابی حملے کے بعد بھارت گھبرا گیا، بلآخر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی۔ رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملے کے بعد بھارت کیخلاف پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں بھارت کے 6طیارے مار گرائے اور بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا۔ دوسری جانب پاک فوج نے ایل سی پر دو دنیال سیکٹر میں دشمن کی پوسٹیں اڑا دی ہیں، بھارتی فوجی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ نکلے ہیں جبکہ دشمن کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ نے بھارت کی جانب سے کیے گئے حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کے 6 جنگی طیارے تباہ کر دیے ہیں۔ جوابی کارروائی میں پاک فوج نے بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو بھی نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اسے شدید نقصان پہنچا ہے۔
دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے بزدلالہ حملے میں اپنے دفاع میں اب تک دشمن کے چھ طیارے مار گرائے ہیں ، یہ طیارے اس وقت مارے گئے جب یہ پاکستان پر بھارتی سر زمین کو استعمال کر کے پاکستان پر حملہ کر رہے تھے ۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق ان طیاروں میں تین رافیل، ایک مگ 29, اور ایک SU-30 شامل ہیں، اسکے علاوہ پاک فضائیہ نے ایک ہیرون ڈرون بھی مار گرایا ہے۔ جبکہ پاک فوج کی جانب سے ایل او سی پر دشمن کی متعدد پوسٹیں بھی تباہ کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائیہ کے تمام طیارے محفوظ ہیں اور افواج پاکستان زمین اور فضا دونوں محاذوں پر دشمن کو مؤثر جواب دے رہی ہیں۔ سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک فوج نے برنالہ سیکٹر میں دو بھارتی رافیل طیاروں کے بعد ایک ڈرون بھی مار گرایا ہے ۔
دوسری جانب سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جوابی وار کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر توپوں کا منہ کھول دیا، بھارت کی متعدد پوسٹیں تباہ، بزدل دشمن کانپ گیا، پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گیا ہے ۔
پاک فوج کی میزائل اسٹرائیک نے ایل او سی پر دودنیال سیکٹر میں دشمن کی پوسٹ اڑا دی، پیر کانٹی میں 50 بھارتی فوجی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ نکلے،جبکہ پاک فوج کی فائرنگ سے دشمن کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ افواج پاکستان دشمن کی ننگی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان نے بھارت کا ایک جدید رافیل طیارہ بھی مار گرایا ہے، جبکہ ایل او سی پر دودنیال سیکٹر میں دشمن کی ایک اہم پوسٹ میزائل حملے میں تباہ کر دی گئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی حملے کوٹلی، احمدپور شرقیہ، مظفرآباد، باغ اور مریدکے میں کیے گئے۔ کوٹلی میں دو شہریوں کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جوابی کارروائی جاری ہے اور افواج پاکستان دشمن کو ہر محاذ پر بھرپور جواب دے رہی ہیں۔
بھارت نے پاکستان پر بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے پانچ مختلف مقامات پر میزائل داغے، جن میں عام شہریوں اور مذہبی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں میں دو شہری شہید ہوئے۔