رافیل طیارے بنانے والی کمپنی کے شیئرز میں زبردست گراوٹ، بھارتی فضائی ناکامی کے بعد 6 فیصد کمی

رافیل طیارے بنانے والی کمپنی کے شیئرز میں زبردست گراوٹ، بھارتی فضائی ناکامی کے بعد 6 فیصد کمی

رافیل جنگی طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی کے شیئرز میں 6 فیصد تک نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ یہ گراوٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بھارتی فضائیہ کو پاکستان کے ہاتھوں تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 گزشتہ رات پاک فضائیہ نے بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے چھ جنگی طیارے مار گرائے ہیں، جن میں تین رافیل طیارے بھی شامل تھے۔ بھارت نے 2016 میں ایک اربوں ڈالر کے معاہدے کے تحت فرانس سے خریدا تھا۔ نریندر مودی حکومت کے اس معاہدے کو بھارت کی تاریخ کا مہنگا ترین دفاعی سودا قرار دیا گیا تھا، لیکن اب یہی طیارے پاک فضائیہ کی برتری کے سامنے ناکام ہو گئے۔

رافیل طیاروں کا ملبہ مختلف علاقوں سے اکٹھا کیا جا رہا ہے، اور اس ناکامی کے فوری بعد رافیل بنانے والی کمپنی کے شیئرز عالمی اسٹاک مارکیٹس میں دباؤ کا شکار ہو گئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صرف ایک مالی نقصان نہیں بلکہ کمپنی کی ساکھ کے لیے بھی ایک بڑا دھچکا ہے۔

یاد رہے کہ رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملے کے بعد بھارت کیخلاف پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں بھارت کے 6طیارے مار گرائے اور بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا۔ پاک فوج نے ایل سی پر دو دنیال سیکٹر میں دشمن کی پوسٹیں اڑا دی ہیں، بھارتی فوجی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ نکلے ہیں جبکہ دشمن کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *