ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 7 مئی سے تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ پیش گوئی ایک نئے مغربی موسمی نظام کی آمد کے بعد کی گئی ہے جس سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، مرطوب ہوائیں بھی جنوبی اور وسطی علاقوں کی طرف بڑھ رہی ہیں۔

شمالی علاقہ جات اور کشمیر

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، باغ، کوٹلی، بھمبر اور میرپور سمیت آزاد جموں کشمیر کے مختلف علاقوں میں 7 سے 12 مئی تک وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان

محکمہ موسمیات کے مطابق 8 سے 12 مئی تک دیامر، استور، سکردو، گلگت اور ہنزہ جیسے علاقوں میں درمیانی سے تیز بارش کا امکان ہے۔

پنجاب اور اسلام آباد

محکمہ موسمیات کے مطابق7 سے 11 مئی کے درمیان لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور سمیت دیگر اضلاع میں گرد آلود ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور کبھی کبھار ژالہ باری کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا

چترال، سوات، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان جیسے علاقوں میں 7 سے 12 مئی تک موسم خراب رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، ژوب، خضدار، موسیٰ خیل اور آواران سمیت دیگر علاقوں میں 7 سے 10 مئی تک بارش کا امکان ہے۔

سندھ

محکمہ موسمیات کے مطابق سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص، تھرپارکر، عمرکوٹ اور سانگھڑ جیسے اضلاع میں 8 سے 10 مئی کے درمیان گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور آسمانی بجلی گرنے سے کمزور انفراسٹرکچر، بجلی کے کھمبوں، گاڑیوں اور درختوں کو ممکنہ نقصان پہنچنے کا انتباہ جاری کیا ہے۔ پی ایم ڈی نے کاشتکاروں، خاص طور پر گندم کی کٹائی سے وابستہ کاشتکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس مدت کے دوران اپنی زرعی سرگرمیوں کو ملتوی کردیں یا احتیاط برتیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *