گزشتہ رات بھارت کی جانب سے پاکستان کے چھ مختلف مقامات پر فضائی حملے اور دفاعی کاروائی میں بھارت کے طیاروں کو گرائے جانے کی تصدیق بین الاقوامی میڈیا بھی کررہا ہے۔ بھارتی فضائیہ کی ناکامی اب عالمی نشریاتی اداروں کی خبروں کی زینت بننے لگی ہے۔
نیو یارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ ’’ایک بھارتی عہدیدار نے تین طیاروں کے گرنے کی تصدیق کی تاہم خبردار کیا کہ اس کی وجوہات واضح نہیں ہیں۔ دو دیگر بھارتی سکیورٹی حکام نے ان اطلاعات کی تصدیق کی ہے کہ کچھ بھارتی طیارے گر کر تباہ ہو گئے ہیں تاہم انہوں نے اس کی تفصیلات نہیں بتائیں۔ ان سبھی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر فوجی کارروائی کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا۔‘‘
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ نے بھی پاکستان کی کامیابی اور پاک فضائیہ کی بہادری کی تائید کردی ہے۔