افواج پاکستان نے اب تک 25 اسرائیلی ساخت کے ہیروپ ڈرونز کو مار گرایا ہے، آئی ایس پی آر

افواج پاکستان نے اب تک 25 اسرائیلی ساخت کے ہیروپ ڈرونز کو مار گرایا ہے، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھارتی ڈرون جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اب تک افواج پاکستان کی سافٹ کِل (تکنیکی) اور ہارڈ کِل (ہتھیاروں) سے 25 اسرائیلی ساخت کے ہیروپ ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے ۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کے 6 اور 7 مئی کے بزدلانہ حملہ میں 5 جدید طیاروں، ڈرونز، متعدد پوسٹوں کے تباہ اور فوجی ہلاکتیں ہونے کے بعد، بھارت بوکھلاہٹ میں اب اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز سے پاکستان پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

اعلامیے کے مطابق یہ بزدلانہ حملہ بھارت کی پریشانی اور بھوکلاہٹ کی نشانی ہے ، لائن آف کنٹرول پر بھی بھارت  نے بھرپور نقصان اٹھایا اور اٹھا رہا ہے ، پاکستان کے مختلف علاقوں سے اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کا ملبہ اٹھایا جا رہا ہے۔ بیان کے مطابق افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہیں اور اس کے تمام عزائم کو خاک میں ملایا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *