بزدل بھارت رافیل طیاروں کی ناکامی کے بعد اپنی خفت مٹانے کےلیے اب ڈرون بھیج رہا ہے، احسن اقبال

بزدل بھارت رافیل طیاروں کی ناکامی کے بعد اپنی خفت مٹانے کےلیے اب ڈرون بھیج رہا ہے، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بزدل بھارت رافیل طیاروں کی ناکامی کے بعد اپنی خفت مٹانے کے لیے اب ڈرون بھیج رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارتی رافیل طیارے گرا کر بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔

احسن اقبال نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں ناکام حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال میں پاکستان نے معاشی استحکام حاصل کیا ہے، ترسیلات زر میں اضافہ ہوا، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا، ٹیکس نیٹ میں وسعت آئی اور پالیسی ریٹ میں کمی ہوئی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومتی اقدامات سے مالیاتی خسارے میں کمی آئی ہے، جبکہ پائیدار ترقی کے لیے محصولات میں اضافہ اور ٹیکس چوری روکنا ناگزیر ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *