ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ ملک میں17 اشیاء سستی، 9 مہنگی جبکہ 25 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر0.24 فیصد اضافہ جبکہ سالانہ بنیادوں پر0.80 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ہفتہ رفتہ میں ٹماٹرکی قیمت میں 8.81 فیصد، لہسن 5.05 فیصد، آلو 3.33 فیصد، پیاز 2.08 فیصد، ایل پی جی 1.66 فیصد، کیلا 0.93 فیصد، پیٹرول 0.83 فیصد، ڈیزل 0.78 فیصد، آٹے کی قیمت میں 0.76 فیصد، ایک کلوبناسپتی گھی 0.46 فیصد اورسرسوں کے تیل کی قیمت میں 0.33 فیصد کی ریکارڈ کی گئی۔
اس کے برعکس چکن کی قیمت میں 10.20 فیصد، انڈے 7.36 فیصد، چینی 1.93 فیصد، بیف 1.50فیصد، دال ماش 0.31 فیصد، پکی بیف 0.20 فیصد، مٹن 0.15 فیصد اور گڑ کی قیت میں 0.11 فیصد اضافہ ہوا۔
واضح رہے کہ صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کا تعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔