پاک بھارت کشیدگی، پنجاب کے تمام پرائیویٹ ہسپتالوں کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا

پاک بھارت کشیدگی، پنجاب کے تمام پرائیویٹ ہسپتالوں کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا

پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں پنجاب کے تمام پرائیویٹ ہسپتالوں کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا۔

پرائیویٹ ہسپتالوں کو 35فیصد بیڈز ہنگامی صورتحال کیلئے مختص کرنے کی ہدایت کردی گئی، پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن نے نجی ہسپتالوں کو مراسلہ لکھ دیا۔

اسلام آباد کی تمام بڑی عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب کر دیے گئے

مراسلے کے مطابق نجی ہسپتالوں کو اپنے 35فیصد بیڈز ہنگامی حالات کے لیے مختص کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، اس کے علاوہ ہسپتالوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایمرجنسی پلان مرتب کریں اور تمام آپریشن تھیٹرز، طبی آلات اور مشینری کو فعال حالت میں رکھیں۔

ہسپتالوں کو مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وہ ایمرجنسی میڈیسن و ڈسپوزایبلز کا وافر سٹاک رکھیں، پرائیوٹ ہسپتالوں میں جنریٹر درست حالت میں ہونے چاہئیں، پرائیویٹ ہسپتالوں میں پانی و دیگر ضروریات دستیابی یقینی بنائی جائے، ڈاکٹرز و طبی عملہ موجود ہونا چاہئے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *