پی ٹی آئی کے رہنما میاں عباد فاروق کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔ انہیں 9مئی کے واقعات میں ملوث ہونے پر دو سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
میاں عبا د فاروق کی رہائی عدالتی فیصلے اور قانونی کارروائی کے بعد عمل میں آئی، وہ کافی عرصے سے کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے اور 9مئی کے واقعے میں ان پر جلاؤ گھیراؤ اور اشتعال انگیزی کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔