بھارت کے میزائل حملوں میں کسی اثاثے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت کے میزائل حملوں  میں کسی اثاثے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدی نے کہا ہے کہ ہے کہ بھارت کے میزائل حملے میں کسی  ملکی اثاثے کا کوئی نقصان نہیں ہوا  ہے۔ 

ترجمان پاک فوج ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدی نے کہا ہے کہ بھارت نے نور خان ائیر بیس ، مرید بیس ، شور کوٹ بیس کو نشانہ بنایا، ردعمل کا انتظار کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کے نور خان ائیر بیس، مرید بیس اور شور کوٹ ائیر بیس حملے میں پاکستان ائیر فورس کے تمام اثاثے محفوظ ہیں۔

ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہ بھارت اب پاکستان کے ردِ عمل کا انتظار کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل داغے ہیں ، انکا کہنا تھا کہ بھارت نے افغانستان میں میں میزائل داغے ہیں جس سے بھارت اپنے پاگل پن اور جارحیت سے پورے خطےکو خطرناک جنگ سے دوچار کر رہا ہے

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدی نے کہا ہے کہ بھارت اپنے پاگل پن اور جارحیت کی وجہ سے خطے کو خطرناک جنگ میں دھکیل رہا ہے، ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارت نے 6 بیلسٹک میزائل فائر کیئے جن میں سے ایک بیلسٹک میزائل آدم پور اور باقی پانچ بیلسٹک میزائل بھارتی پنجاب میں امرتسر میں گرے جو اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ بھارت اپنے ہی شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

ترجمان پاک فوج (ڈی جی آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنے ہی ملک کی حدود میں چھ بیلسٹک میزائل داغ دیے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ان میں سے پانچ میزائل بھارتی شہر امرتسر اور آدم پور میں گرے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سکھ برادری کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ بھارت میں امرتسر میں پانچ بیلسٹک میزائل گرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بھارت سکھ کمیونٹی کو ٹارگٹ کر رہا ہے اور ہم اس حوالے سے سکھ کمیونٹی کے ساتھ ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *