پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی ہو گئی، بھارتی سیکرٹری خارجہ نے بھی اعلان کر دیا

پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی ہو گئی، بھارتی سیکرٹری خارجہ نے بھی اعلان کر دیا

بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی ہو گئی ہے۔

وکرم مسری نے کہا  کہ دونوں جانب سے فوجی کارروائیاں بھی روک دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4:30 بجے سے عمل درآمد ہو چکا ہے۔

پاکستان اور بھارت نے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار

بھارتی سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر ملٹری آپریشن 12 مئی کو بات چیت کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ فوری طور پر روکا جا رہا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم ملٹری آپریشنز کے درمیان آج بات چیت ہوئی تھی، بات چیت میں دونوں طرف سے آج شام سے بری، بحری اور فضائی فائر بندی پر اتفاق ہوا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *