پاکستان کی مسلح افواج کی جوابی دفاعی کارروائی سے بھارت کی طاقت کا غرور مٹی میں مل گیا، وزیر دفاع

پاکستان کی مسلح افواج کی جوابی دفاعی کارروائی سے بھارت کی طاقت کا غرور مٹی میں مل گیا، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کی بھر پور اور منہ توڑ جوابی دفاعی کارروائی سے بھارت کی طاقت کا غرور مٹی میں مل گیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہندوستان کا خیال تھا کہ پاکستان کو رگڑا د یکراپنی شرائط منوائیں گے لیکن ایسا ممکن نہ ہو سکا اور انڈیا کی خواہش ادھوری کی ادھوری رہ گئی ۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے مار گرائے ، خواجہ آصف

انہوں نےکہا کہ بھارت کی ساکھ پر سوال آچکا ہے، ہم چاہتے توجنگ کا مو مینٹم بڑھا سکتے تھے لیکن ہم نے جنگ کوبریک لگانے والی آپشن سامنے رکھی، بات چیت چلے گی تو اس سے راستے نکلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے بارڈر پر فوجی قوت مزید بڑھا دی ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات میں سندھ طاس معاہدہ، جموں کشمیر اور دہشت گردی کا مسئلہ زیر غور آئے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *