بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان کے بعد بھارتی شہریوں کی جانب سے شدید ٹرولنگ پر اپنا ایکس اکاؤنٹ لاک کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وکرم مسری کو پاکستان سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے ٹرولنگ کا سامنا تھا اور بھارتی شہریوں اور شدت پسندوں کی جانب سے ایکس پر شدید تنقید اور ٹرولنگ کے سبب انہوں نے اپنا ایکس اکاؤنٹ لاک کردیا ۔