معرکہ بنیان مرصوص میں پاک فوج کے ہاتھوں عبرتناک شکست کےبعد بھی بھارتی میڈیاکی جانب سے مسلسل جھوٹی خبریں چلنے پراپنے ہی ملک کے صحافی نے گودی میڈیا کے جھوٹ کو بے نقاب کردیا۔
بھارتی صحافی کے مطابق بھارتی فوج پاکستان کے ہاتھوں مار کھاتی رہی ، بھارتی میڈیا فیک خبریں چلا کر جھوٹ پھیلاتا رہا، انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا اپنی عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے من گھڑت رپورٹیں چلاتا رہا اور بھارتی میڈیا کی جانب سے چلائی جانے والی فیک خبریں رسوائی کا سبب بنیں۔
بھارتی صحافی کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا جھوٹی خبریں چلا کر آنےوالے وقتوں تک بدنام ہوتا رہے گا۔ پاکستانی مسلح افواج کے حملے کے وقت بھارتی میڈیا من گھڑت اور جھوٹی خبریں پھیلا رہا تھا۔
بھارتی صحافی نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جھوٹی خبریں چلائیں کہ بھارت کا پاکستان کے 6 شہروں پر قبضہ ہے جبکہ بھارتی فوج کی جانب سے اسلام آباد پر قبضے کی بھی جھوٹی خبر چلائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بات یہاں ختم نہیں ہوئی بلکہ بھارتی میڈیا نے تو کراچی تک کو نقشے سے غائب ہونے کی خبر چلا دی۔
بھارتی صحافی کے مطابق بھارتی میڈیا نے تو پاکستان کی عسکری قیادت کو حراست تک میں لینے کی جھوٹی خبر بھی چلائی۔ اس طرح کی من گھڑت اور جھوٹی خبریں بھارتی میڈیا کیلئے جگ ہنسائی اور شرم کا مقام ہیں۔
بھارتی صحافی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سیاسی ماہرین نے کہا کہ بھارتی صحافی کے انکشافات نے ثابت کردیا ہے کہ گودی میڈیا جھوٹ اور منفی پروپیگنڈا کرتا ہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق جھوٹ اور من گھڑت خبروں سے نہیں بلکہ جنگ عزم و ہمت سے جیتی جاتی ہیں۔