82 سال تک خاتون کو دیکھے بغیر زندگی گزارنے والا یونانی راہب

82 سال تک خاتون کو دیکھے بغیر زندگی گزارنے والا یونانی راہب

یونان کے مقدس پہاڑ ماؤنٹ ایتھوس سے تعلق رکھنے والے آرتھوڈوکس راہب میکائیلو ٹولوٹوس کی زندگی انسانی تاریخ کی سب سے غیر معمولی تنہائیوں میں شمار کی جاتی ہے۔

وہ 1856 کے قریب پیدا ہوئے اور پیدائش کے فوراً بعد والدہ کے انتقال کے بعد انہیں ایک ایسے خانقاہ میں لے جایا گیا جو مکمل طور پر دنیا سے الگ تھلگ پہاڑی علاقے میں واقع تھی۔

یہ بھی پڑھیں :شہد کی مکھی کے زہر سے کینسر کاعلاج ، سائنسدانوں کی اہم تحقیق سامنے آگئی

اس علاقے میں ایک قدیم قانون ’’اویاتون‘‘ کے تحت خواتین کا داخلہ مکمل طور پر ممنوع ہے، جس کا مقصد راہبوں کی مکمل روحانی اور جسمانی تنہائی برقرار رکھنا تھا۔

ٹولوٹوس نے اپنی پوری زندگی اسی خانقاہ کے اندر گزاری اور کبھی بھی باہر کی دنیا میں قدم نہیں رکھا۔انہوں نے اپنی 82 سالہ زندگی میں نہ کبھی کسی عورت کو دیکھا، نہ گاڑی دیکھی اور نہ ہی فلم، بلکہ بیرونی دنیا کو صرف آنے والے مسافروں کی کہانیوں کے ذریعے سمجھا۔

یہ بھی پڑھیں :نابینا درزی چارلس، اندھیرے میں بھی روشن مثال بن گیا

1938 میں ان کے انتقال کے وقت انہیں ایک ایسی شخصیت کے طور پر یاد کیا گیا جو جدید دنیا سے مکمل طور پر کٹی ہوئی زندگی گزارنے کی ایک زندہ مثال تھے۔

ان کی کہانی آج بھی اس بات کی علامت سمجھی جاتی ہے کہ کس طرح سخت مذہبی قوانین اور تنہائی انسان کی پوری زندگی کو ایک الگ حقیقت میں بدل سکتے ہیں۔

editor

Related Articles