معاہدے کے تحت امریکی کمپنی قطر کو بوئنگ طیارے فروخت کرے گی۔ معاہدے کے تحت امریکا دفاعی شعبے میں قطر سے تعاون بڑھانے کے ساتھ ڈرون طیارے بھی فراہم کرے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موقع پر کہا کہ قطر کے ساتھ ہوا بازی کی تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ طے پایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قطر امریکی کمپنی سے 200 ارب ڈالرز مالیت کے 160 ہوائی جہاز خریدے گا۔