ایس – 400 سسٹم کے سامنے مودی کی تصویر دراصل شکست کا اعتراف

ایس – 400 سسٹم کے سامنے مودی کی تصویر دراصل شکست کا اعتراف

پاکستان نے بھارتی ایس-400 ڈیفنس سسٹم کو مؤثر طریقے سے تباہ کیا اور ٹھوس شواہد بھی عالمی برادری کے سامنے رکھ دیے ہیں۔ جس کے بعد اب  بھارتی صحافی نے پرانی تصاویر شیئر کر کے بھارت کی عسکری ناکامی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔  

معروف بھارتی صحافی شیو اروڑ نے 2019 کی ایک تصویر دوبارہ پوسٹ کی ، تاکہ ایس-400 سسٹم کے نقصان کو چھپایا جا سکے تاہم سیکورٹی ذرائع کی جانب سے  مودی کی محض ایس ـ 400 کے لاننچر کے سامنے تصویر پوسٹ کر کے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش ہے۔

درحقیقت ایس – 400 ڈیفنس سسٹم 12 یونٹس پر مبنی ڈیفنس سسٹم ہے،  افواج پاکستان نے شواہد کے ساتھ ثابت کیا کہ محض لانچر نہیں بلکہ ایس-400 کے ریڈار اور کمانڈ پوسٹ جیسے اہم حصوں کو تباہ کیا۔

مودی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر دراصل بھارت کی جنگی ناکامی کی عکاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کی گیدڑ بھپکی: بھارت میں پاکستانی تفریحی یوٹیوب چینلز بھی بلاک

Related Articles