اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ، ڈالر بھی سستا

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ، ڈالر بھی سستا

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے جبکہ تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے جہاں ہنڈریڈ انڈیکس میں 331 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،کاروباری سرگرمیوں کے دوران انڈیکس ایک بار پھر 1 لاکھ 20 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 1,20,292 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی ہے،  ڈالر 11 پیسے سستا ہو کر 281.61 روپے سے کم ہو کر 281.50 روپے پر آ گیا ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی قدر میں کمی زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اور درآمدی دباؤ میں کمی کا نتیجہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے، سیاسی استحکام اور اقتصادی پالیسیوں میں بہتری کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *