یہ کھلاڑی پاکستانی ٹیم میں شامل ہوسکتے ہیں، بابراعظم نے دو نام بتا دیے

یہ کھلاڑی پاکستانی ٹیم میں شامل ہوسکتے ہیں، بابراعظم  نے دو نام بتا دیے

بابراعظم نے پشاور زلمی کے دو ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ مستقبل میں پاکستانی ٹیم میں شامل ہوسکتے ہیں۔

زلمی ٹی وی کے پوڈ کاسٹ میں سابق کپتان سے سوال کیا گیا کہ وہ ان کھلاڑیوں کے نام بتائیں جو ان کے خیال میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر راولپنڈی اسٹیڈیم میں موجود، پی ایس ایل کے 3 دن مسلح افواج کے نام

بابراعظم نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے بیٹر عبدالصمد اور فاسٹ باؤلر علی رضا کا نام لیا، انہوں نے کہا کہ وہ ہمارے نوجوان کھلاڑی ہیں، عبدالصمد نسبتاً نئے ہیں اور انہیں بین الاقوامی کرکٹ کے چیلنجز کے لیے خود کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

بابر نے نوجوان فاسٹ باؤلر علی رضا کی بھی تعریف کی اور کہا کہ وہ ایک خاص ٹیلنٹ ہے اور بین الاقوامی سطح پر کھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن اسے وقت کی ضرورت ہے پھر وہ انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے تیار ہوجائیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *