اعلیٰ سطح پر مشاورت کے لیے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دورہ چین کا اعلان

اعلیٰ سطح پر مشاورت کے لیے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دورہ چین کا اعلان

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپنے آئرن برادار چین کے ساتھ موجودہ علاقائی صورت حال کے حوالے سے اعلیٰ سطح پر بات چیت کے لیے چین کے سرکاری دورے پر پیر کو روانہ ہوں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار کے ہمراہ وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے سینیئر حکام بھی ہوں گے۔ وفد چینی ہم منصبوں کے ساتھ دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کرے گا جس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب جنوبی ایشیا میں کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے اسلام آباد اور بیجنگ نے علاقائی سلامتی کی صورت حال پر قریبی مشاورت کی ہے۔

منصوبہ بندی سے واقف عہدیداروں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی صورتحال اور سرحد پار اشتعال انگیزی ایجنڈے میں اہم موضوعات ہوں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی بھی اسی عرصے کے دوران چین میں ہوں گے جس سے سہ فریقی مصروفیات کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *