موٹر سائیکل اور گاڑی مالکان کیلئے 2026 کی سب سے بڑی خوشخبری

موٹر سائیکل اور گاڑی مالکان کیلئے 2026 کی سب سے بڑی خوشخبری

پنجاب اسمبلی نے ٹریفک جرمانوں میں نمایاں کمی کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت مختلف گاڑیوں پر عائد جرمانوں میں واضح کمی کی گئی ہے،تاہم ان ترامیم کی حتمی توثیق گورنر پنجاب کی منظوری سے مشروط ہوگی۔

ٹریفک جرمانوں میں کمی کا ترمیمی بل ایوان سے کثرتِ رائے سے منظور کیا گیا، جبکہ قائمہ کمیٹی داخلہ کی جانب سے یکم اپریل کو منظور کی گئی ترامیم کو بھی باقاعدہ طور پر ایوان نے منظور کر لیا، صوبائی موٹر وہیکل (چوتھی ترمیم) 2025 آرڈیننس بھی اسی سلسلے میں منظور کیا گیا ہے۔

منظور شدہ متن کے مطابق موٹر سائیکل کے بعض چالان 2 ہزار روپے سے کم کر کے 1 ہزار روپے کر دیے گئے ہیں، جبکہ موٹر سائیکل کا زیادہ سے زیادہ چالان اب 2 ہزار روپے ہوگا۔

رکشے کے لیے بھی جرمانوں میں کمی کی گئی ہے، جہاں بعض خلاف ورزیوں پر جرمانہ 3 ہزار سے کم کر کے 1 ہزار روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ سنگین خلاف ورزی کی صورت میں 2 ہزار روپے جرمانہ برقرار رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :صرف 24 گھنٹے میں 26 ملین روپے کے ٹریفک جرمانے پنجاب پولیس کا منفرد ریکارڈ

کار اور جیپ کے لیے بھی جرمانوں میں کمی کی گئی ہے، جہاں چند خلاف ورزیوں پر جرمانہ 5 ہزار سے کم کر کے 2 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

سنگین خلاف ورزیوں پر 5 ہزار روپے جرمانہ برقرار رہے گا، موٹر سائیکل، رکشہ اور کار کے لیے اوور اسپیڈنگ کے جرمانوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

اس کے علاوہ 2000 سی سی اور دیگر لگژری گاڑیوں کے جرمانے 20 ہزار سے کم کر کے 10 ہزار روپے کر دیے گئے ہیں، جبکہ ان گاڑیوں کے لیے کم از کم جرمانہ 2 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 10 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔

مزدا، کوسٹرز اور چھوٹی مسافر وین جیسے لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکلز کے جرمانے 20 ہزار سے کم کر کے 7 ہزار روپے کر دیے گئے ہیں۔

ٹرکوں، بسوں اور دیگر ہیوی وہیکلز کے زیادہ سے زیادہ جرمانے بھی 20 ہزار سے کم کر کے 10 ہزار روپے مقرر کیے گئے ہیں، ان اقدامات کو عوام کیلئے ریلیف قرار دیا جا رہا ہے، جس سے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ شہریوں پر مالی بوجھ میں کمی متوقع ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *