صرف 24 گھنٹے میں 26 ملین روپے کے ٹریفک جرمانے پنجاب پولیس کا منفرد ریکارڈ

صرف 24 گھنٹے میں 26 ملین روپے کے ٹریفک جرمانے پنجاب پولیس کا منفرد ریکارڈ

پنجاب پولیس نے منگل کے روز نے صوبے بھر میں ٹریفک قوانین کو نافذ کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائی کی ہے، ہزاروں نئے ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے ہیں اور صرف 24 گھنٹوں کے اندر لاکھوں جرمانے جمع کیے ہیں۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق شہریوں کو ڈرائیونگ کے قانونی طریقوں کو اپنانے کی ترغیب دینے کی کوششوں کے تحت ایک ہی دن میں 34,342 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس افسران نے ٹریفک کی مختلف خلاف ورزیوں پر 37,789 چالان (ٹکٹ) جاری کیے، جس کے نتیجے میں 26 ملین روپے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے حوالے سےجرمانے جمع کیئے گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ انفورسمنٹ ٹیموں نے آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا۔ دھواں چھوڑنے والی کل 703 گاڑیوں کو جرمانہ کیا گیا اور ان میں سے کئی کو 19 مختلف تھانوں میں بند کر دیا گیا۔

انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھیں، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ روڈ سیفٹی اور ٹریفک کے ضوابط کی تعمیل اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ شہریوں کو ڈرائیونگ کی باقاعدہ تعلیم فراہم کرنے کے لیے اس وقت پنجاب پولیس کے تحت 127 ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کام کر رہے ہیں۔

آئی جی پی نے مزید ہدایت کی کہ صوبے بھر میں ٹریفک قوانین پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے نادہندگان سے جرمانے کی وصولی کے لیے موثر اور مربوط اقدامات کیے جائیں۔

editor

Related Articles