بھارت کو ایک اور بڑا جھٹکا، بنگلہ دیش نے دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا

بھارت کو ایک اور بڑا جھٹکا، بنگلہ دیش نے دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا

بنگلہ دیش کی حکومت نے وزارت دفاع کے ماتحت بھارتی پبلک سیکٹر کے ادارے گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینیئرز لمیٹڈ (جی آر ایس ای) کو سمندر میں اترنے والی جدید ٹگ (کارگو) کی تعمیر کے لیے دیے گئے 21 ملین ڈالر کے معاہدے کو منسوخ کر دیا ہے۔

بھارتی اخبار کے مطابق یہ منسوخی بھارت کی جانب سے بنگلہ دیش کو اپنے سامان کو تیسرے ممالک کو برآمد کرنے کے لیے فراہم کی جانے والی ٹرانسشپمنٹ سہولت کو واپس لینے کے حالیہ اقدام کے بعد کی گئی ہے۔

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا ریگولیشنز، 2015 کے تحت نیشنل اسٹاک ایکسچینج آف انڈیا لمیٹڈ اور بی ایس ای لمیٹڈ کو جمع کرائے گئے ایک ریگولیٹری انکشاف میں جی آر ایس ای نے تصدیق کی کہ بنگلہ دیش کی حکومت نے جولائی 2024 میں دیے گئے آرڈر کو منسوخ کر دیا ہے۔

اگست 2024 میں وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد بنگلہ دیش میں سیاسی قیادت میں تبدیلی کے بعد سے جغرافیائی سیاسی تبدیلیوں کے سلسلے میں اضافہ ہوا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ حالیہ مہینوں میں دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

ایک بیان میں جی آر ایس ای نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ بھارتی بحریہ کے لیے نیکسٹ جنریشن کارویٹس (این جی سی) کی تعمیر کے لیے سب سے کم بولی لگانے والی کمپنی کے طور پر ابھری ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *