دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے اور گوگل کے شریک بانی سرگئی برن نے خاموشی سے فلاحی اداروں کو 70 کروڑ ڈالرز مالیت کے شیئرز عطیہ کئے۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق یہ عطیات گوگل کی سرپرست کمپنی ایلفابیٹ کے شیئرز کی صورت میں د ئیےگئے۔ زیادہ تر عطیہ Catalyst4 نامی غیر منافع بخش ادارے کو دیا گیا جسے خود سرگئی برن نے قائم کیا۔
اس ادارے کا مقصد مرکزی اعصابی نظام کی بیماریوں پر تحقیق اور موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف مؤثر حل تلاش کرنا ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے 5.8 لاکھ شیئرز اپنی خاندانی فاؤنڈیشن کو دیے2.82 لاکھ شیئرز Michael J. Fox Foundation کو عطیہ کیے، جو پارکنسن کے مرض پر تحقیق کرتا ہےابتدائی طور پر بتایا گیا تھا کہ برن نے مجموعی طور پر 41 لاکھ شیئرز عطیہ کیے، تاہم ان کی تفصیلات بعد میں منظر عام پر آئیں۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ سرگئی نے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہو۔2023 میں انہوں نے گوگل کے AI سرچ لانچ کے موقع پر 60 کروڑ ڈالرز عطیہ کیے2024 میں مزید 10 کروڑ ڈالرز دیے2004 سے وہ اب تک گوگل کے 11 ارب ڈالرز سے زائد کے شیئرز فروخت کر چکے ہیں۔
سرگئی برن، جو روس میں پیدا ہوئے اور 6 سال کی عمر میں امریکا آئے، 1998 میں لیری پیج کے ساتھ گوگل کے بانی بنے۔ وہ اس وقت 143 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کے دسویں امیر ترین شخص ہیں۔