زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں 2.652 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں 2.652 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ

زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں جاری مالی سال کے دوران 2.652 ارب ڈالر کا نمایاں بڑا اضافہ ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پرزر مبادلہ کے ملکی ذخائرکا حجم 13.997 ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا جس میں اسٹیٹ بینک کے پاس زر مبادلہ کے ذخائرکا حجم 9.390 ارب ڈالر تھا۔

سونا سستا ہو گیا، قیمت میں سینکڑوں روپے کی کمی

کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.607 ارب ڈالرتھا۔ 16 مئی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 16.649 ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا جس میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 11.447 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.202 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب تک اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں مجموعی طورپر2.057 ارب ڈالراور بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 595 ملین ڈالر کا اضافہ ہو گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *