سابق قومی کرکٹر وسیم اکرم نے یونس خان کو کوچنگ کے لئے بہترین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سکندر رضا سے نوجوان پلیئرز کو سیکھنا چاہئے۔
بابر اور رضوان کی کرکٹ ابھی باقی ہے، ہم سب چاہتے ہیں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ہو، فیصلہ حکومتوں کو کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سکندر رضا نے زبردست کام کیا ہے۔
وسیم اکرم نے کہا کہ ایشیا کپ اور ورلڈکپ میں ابھی وقت ہے، ہم سب چاہتے ہیں پاک بھارت کرکٹ ہو، پاک بھارت کرکٹ معاملے پر حکومتوں کو فیصلہ کرنا ہوگا، میں پاک بھارت کرکٹ معاملے پر زیادہ بات نہیں کہہ سکتا۔
وسیم اکرم نے قومی ٹیم کی کوچنگ کیلئے یونس خان کو بہترین قرار دیدیا، یونس بطور کوچ کافی محنت کرتے ہیں۔