اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی نے آئیسکو ریجن میں کل بروز منگل کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
ترجمان آئیسکو کے مطابق سسٹم مینٹیننس، ڈویلپمنٹ ورکس، اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد، راولپنڈی ، اٹک، چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کرنے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔