جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف فیصلہ اگلے تین سے چار دنوں میں آ جائے گا، فیاض الحسن چوہان کا انکشاف

جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف فیصلہ اگلے تین سے چار دنوں میں آ جائے گا، فیاض الحسن چوہان کا انکشاف

سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے دعوٰی کیا ہے کہ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف فیصلہ آئندہ تین سے چار دنوں میں آ جائیگا
لیکن نیند قیدی نمبر 804 کی اُڑ جائے گی۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ جنرل فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا لگتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج نے فتنہ الہندوستان کے عوامل کو چن چن کر ٹارگٹ کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور ان عناصر سے پاک سر زمین کو جلد پاک صاف کر دیا جائیگا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا پاکستان نے فتنہ الہندوستان کی پراکسیز کے قلعہ قمع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور بلوچستان کی زمین کو اس فتنہ الہندوستان کی پراکسیز سے پاک کر دیا جائیگا۔

فیاض الحسن چوہان نے انکشاف کیا کہ اگر بھارت سندھ طاس معاہدہ کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کا مرتکب ہو تا ہے تو پاکستان اور چین نے بھی اس حوالے سے مکمل منصوبہ بندی کر لی ہے اور سندھ جو بنیادی طور پر چین کے علاقوں سے پاکستان میں شامل ہوتا ہے اسے تبت سے ٹنل کی صورت میں گلگت بلتستان تک پہنچایا جائگا۔

دوسری جانب انہوں نے کہا کہ چین نے بھارت کو سندھ طاس معاہدے کے تعطل کے حوالے سے برہما پترا دریا کا پانی بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے کیس کے حوالے سے انہوں نے دعوی کیا کہ فیض حمید پر فردجرم 31 مئی کو عائد ہو گی۔دوسری جانب بانی تحریکِ انصاف عمرا ن خان کئ حوالے سے انکا کہنا تھا کہ انکا فیصلہ ایک سے دو مہینے میں آجانا ہے اور انہین سزائے موت سے لیکر عمر قید ہو سکتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *