پی ٹی آئی کے احتجاجی کیمپ پر حملے میں ملوث پیپلز پارٹی رہنماؤں اور کارکنان پر مقدمہ درج

پی ٹی آئی کے احتجاجی کیمپ پر حملے میں ملوث پیپلز پارٹی رہنماؤں اور کارکنان پر مقدمہ درج

عمران خان کی رہائی کے لیے قائم احتجاجی کیمپ پر حملے میں ملوث پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق انجینئر محمدُعارف کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچا، سابق وفاقی وزیر مملکت ملک عظمت، ضیاء اللہ، مرکزی سیکرٹری جنرل ہمایون خان، شاہ ذوالقرنین سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔

انجینئر محمد عارف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان اور رہنماؤں نے پاکستان تحریکِ انصاف کئ جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے حوالے سے قائم احتجاجی کیمپ پر حملہ کیا اور کیمپ کو نذرِ آتش کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *