خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارشوں نے تباہی مچا دی، تین افراد جاں بحق 7 زخمی

خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارشوں نے تباہی مچا دی، تین افراد جاں بحق 7 زخمی

خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارشوں نے تباہی مچا دی، تین افراد جاں بحق 7 زخمی ہو گئے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارش، آندھی اور ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث صوبہ میں جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

خیبرپختونخوا میں 27 مئی کو بارش اور تیز آندھی کے باعث حادثات کے نتیجے میں اب تک 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے۔

کل ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 1 مرد اور دو خواتین جبکہ زخمیوں میں 3 مرد 1 خاتون اور 3 بچے شامل ہیں رپورٹ کے مطابق بارش اور آندھی کے باعث مجموعی طور پر 9 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع صوابی ،پشاور، شانگلہ، سوات، اور ہری پور میں پیش آئے.۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کو فوری طور پر امداد اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بارشوں کا سلسلہ 31 مئ تک جاری رہنے کا امکان ہے. پی ڈی ایم اے نے پہلے ہی سے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات اٹھانے کے لیے مراسلہ جاری کیا ہوا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *