ایف بی آر کا اسمگل شدہ اشیاء کی معلومات دینے پر 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان

ایف بی آر کا اسمگل شدہ اشیاء کی معلومات دینے پر 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان

ایف بی آر میں کسٹمز کمانڈ فنڈ قائم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری، اسمگلنگ روکنے کیلئے معلومات دینے پر پیشگی ادائیگی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق بی آر نے اسمگل شدہ اشیاء کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والوں کو 5 لاکھ روپے تک انعام دینے کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کسٹمز کمانڈ فنڈ قائم کرنے کا باضابطہ طور پر نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق کسٹمز کمانڈ فنڈ سے اسمگلنگ روکنے کیلئے معلومات فراہم کرنے والوں کو پیشگی ادائیگی کی جائے گی،۔

اسمگل شدہ اشیاء کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو 5 لاکھ روپے تک معاوضہ فراہم کیا جا سکے گا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق فنڈ کو انسداد اسمگلنگ کارروائی کے اخراجات کیلئے استعمال میں لایا جا سکے گا، فنڈ سے کسٹمز افسران کو انسداد اسمگلنگ کارروائیوں پر خصوصی انعامات کیلئے استعمال کیا جا سکے گا۔ اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرنے والے کسٹمز افسران کو بھی فنڈ سے انعامی رقم فراہم کی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *