امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز (سی ایف آر) نے بھارت کی گرتی ساکھ اور جنوبی ایشیا میں چین کے بڑھتے اثر پر تہلکہ خیز رپورٹ جاری کر دی۔
سی ایف آر رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ہاتھوں جنگ ہارنے کے بعد مودی اب سفارتی جنگ بھی ہار چکا ، خطے میں مودی حکومت کی اجارہ داری ختم ،جنوبی ایشیا نے بھارت کو مسترد کر دیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین اور پاکستان ابھرتی ہوئی قوت کے طور پر سامنے آگئے، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، مالدیپ- بھارت کے پرانے اتحادی اب چین کے ساتھ ہیں کیونکہ چین کی سرمایہ کاری اور سمارٹ ڈپلومیسی نے بھارت کو بیک فٹ پر دھکیل دیا۔
سی ایف آر رپورٹ کے مطابق بھارت نے شیخ حسینہ کو پناہ دی، بنگلہ دیشی عوام میں شدید غصہ اور بھارت مخالف جذبات ہیں ، مالدیپ میں “انڈیا آؤٹ” تحریک کامیاب، حکومت نے چین سے دوستی بڑھا لی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ نیپال میں کمیونسٹ حکومت کا چین کی طرف جھکاؤ، بھارت کو مکمل نظرانداز کر دیا گیا، سری لنکا کے نئے صدر نے چین کی معیشت کو ماڈل قرار دے دیا ان سب سے بھارت کی سفارتی شکست صاف نظر آتی ہے ۔