وائٹ ہاؤس میں نکی میناج کے چرچے، ٹرمپ نے کیا بڑا اعتراف

وائٹ ہاؤس میں نکی میناج کے چرچے، ٹرمپ نے کیا بڑا اعتراف

ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن میں منعقدہ ایک ظہرانے کے دوران معروف امریکی ریپر نکی میناج کی کھل کر تعریف کی اور انہیں باصلاحیت، قابلِ احترام اور پرکشش شخصیت قرار دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ حاضرین میں ایک ایسی خاتون بھی موجود ہیں جو نہایت قابلِ احترام، بہترین دوست اور غیر معمولی صلاحیتوں کی مالک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ انہیں قدامت پسند نہیں بلکہ ’’عقلِ سلیم کی حامی‘‘ کہنا پسند کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :فلم کی شوٹنگ کے دوران بھارتی اداکار زہریلے کیڑے کا شکار، حالت تشویشناک

ٹرمپ نے کہا، ’’سب ان کا احترام کرتے ہیں، وہ ایک شاندار شخصیت ہیں اور ان کا نام نکی میناج ہے۔‘‘

دوسری جانب نکی میناج نے تقریب کے بعد اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر وائٹ ہاؤس سے لی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے خود کو’’وائٹ ہاؤس باربی‘‘ قرار دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نکی میناج نے حال ہی میں اریکا کرک کی حمایت کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بہت سے لوگوں کو امید دی ہے۔

ادھر بعض میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ نکی میناج کو ٹرمپ کا ’’گولڈ کارڈ‘‘ ملا ہے، جس کے ذریعے انہیں امریکی شہریت دی گئی ہے، تاہم اس دعوے کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

editor

Related Articles