ایران، امریکا کشیدگی ،عباس عراقچی کے سعودی، قطری، ترک اور عمانی ہم منصبوں سے رابطے

ایران، امریکا کشیدگی ،عباس عراقچی کے سعودی، قطری، ترک اور عمانی ہم منصبوں سے رابطے

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں سعودی عرب، قطر، ترکیہ اور عمان کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ٹیلیفونک رابطے کیے، جن میں امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ تناؤ، آبنائے ہرمز کی صورتحال، علاقائی سلامتی اور کشیدگی میں کمی کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق عباس عراقچی نے عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی اور ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان سے بھی علیحدہ علیحدہ گفتگو کی۔ بات چیت کے دوران خطے میں حالیہ پیش رفت، آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کو سفارتکاری کے ذریعے کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں :بیرونی مداخلت خطے کے امن کی سب سے بڑی رکاوٹ، عباس عراقچی کا دوٹوک مؤقف

وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق تمام وزرائے خارجہ اس بات پر متفق ہوئے کہ خطے میں مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے سفارتی ذرائع کو مؤثر انداز میں بروئے کار لانا ضروری ہے اور تمام تنازعات کا حل مذاکرات اور سیاسی عمل کے ذریعے تلاش کیا جانا چاہیے۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ ایران اپنی خودمختاری، قومی سلامتی اور علاقائی مفادات کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے تاہم تہران خطے میں امن و استحکام کے قیام اور کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششیں بھی جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ترک ہم منصب سے رابطہ، اہم امور پر گفتگو

دوسری جانب ترک وزارت خارجہ نے بھی تصدیق کی کہ وزیر خارجہ حاقان فیدان نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال، ممکنہ جنگ بندی اور کشیدگی میں کمی کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

editor

Related Articles