طاقتور پاسپورٹس کی نئی رینکنگ جاری،پاکستان کا کتنا نمبر ؟

طاقتور پاسپورٹس کی نئی رینکنگ جاری،پاکستان کا کتنا نمبر ؟

ینلے پاسپورٹ انڈیکس 2026 جاری کر دیا گیا جس کے مطابق سنگاپور نے ایک بار پھر دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز برقرار رکھا ہے، جبکہ پاکستان 100ویں نمبر پر رہا۔

رپورٹ کے مطابق سنگاپور کے پاسپورٹ رکھنے والے شہری دنیا کے 192 ممالک میں ویزا فری یا ویزا آن ارائیول سفر کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں جس کے باعث سنگاپور مسلسل عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر برقرار ہے۔

تازہ انڈیکس کے مطابق جاپان، جنوبی کوریا اور متحدہ عرب امارات 188 ممالک تک ویزا فری رسائی کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ سویڈن 187 ممالک تک رسائی کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

چوتھے نمبر پر بیلجیئم، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی، لکسمبرگ، نیدرلینڈز، ناروے اور اسپین شامل ہیں، جن کے شہری 186 ممالک میں بغیر ویزا یا ویزا آن ارائیول سفر کر سکتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :پاکستانی پاسپورٹ پر کتنے ممالک کا ویزا فری سفر کیا جاسکتا،نئی رینکنگ جاری

اسی طرح آسٹریا، یونان، مالٹا، پرتگال اور سوئٹزرلینڈ 185 ممالک تک رسائی کے ساتھ پانچویں، ہنگری، پولینڈ اور برطانیہ 184 ممالک تک ویزا فری رسائی کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا، کینیڈا، جمہوریہ چیک، لٹویا، ملائیشیا، نیوزی لینڈ، سلوواکیہ اور سلووینیا 183 ممالک تک رسائی کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں جبکہ کروشیا اور ایسٹونیا 182 ممالک کے ساتھ آٹھویں، لیختن شٹائن اور لیتھوانیا 181 ممالک کے ساتھ نویں اور آئس لینڈ اور امریکا 180 ممالک تک ویزا فری رسائی کے ساتھ دسویں نمبر پر ہیں۔

دوسری جانب کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں افغانستان 23 ممالک تک ویزا فری رسائی کے ساتھ 103ویں اور آخری نمبر پر ہے۔ شام 26 ممالک کے ساتھ 102ویں اور عراق 29 ممالک تک رسائی کے ساتھ 101ویں نمبر پر موجود ہے۔

 ہہ بھی پڑھیں :پاسپورٹ گم ہونے کی صورت میں ایمر جنسی سفری دستاویزات کیسے حاصل کی جائیں ؟نئی شرائط جاری

رپورٹ کے مطابق پاکستان 100ویں نمبر پر ہے جہاں پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد 30 ممالک میں ویزا فری یا ویزا آن ارائیول سفر کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد یمن 31 ممالک کے ساتھ 99ویں، صومالیہ 33 ممالک کے ساتھ 98ویں، نیپال 35 ممالک کے ساتھ 97ویں، بنگلہ دیش اور شمالی کوریا 36 ممالک کے ساتھ 96ویں، ایران اور فلسطینی علاقوں کے پاسپورٹ 38 ممالک تک رسائی کے ساتھ 95ویں، جبکہ اریٹیریا 39 ممالک تک ویزا فری رسائی کے ساتھ 94ویں نمبر پر ہیں۔

ہینلے پاسپورٹ انڈیکس دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹس کی درجہ بندی اس بنیاد پر مرتب کرتا ہے کہ ان کے حامل افراد کتنے ممالک میں بغیر پیشگی ویزا یا ویزا آن ارائیول کی سہولت کے ساتھ سفر کر سکتے ہیں۔ یہ انڈیکس عالمی سطح پر سفری آزادی اور پاسپورٹ کی بین الاقوامی حیثیت کا ایک اہم پیمانہ تصور کیا جاتا ہے۔

editor

Related Articles