شدید گرمی یا بادلوں کا راج ؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

شدید گرمی یا بادلوں کا راج ؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ صبح کے اوقات میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مختصر بارش ہو سکتی ہے، بعد ازاں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، دوپہر کے وقت شدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں، جبکہ موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 28 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے،شہر میں ہلکی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب کراچی میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ گرمی کی شدت 37 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی جا رہی ہے، شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں :لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹریفک چالانز کا نیا نظام متعارف

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو شدید گرمی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، زیادہ پانی پینے اور دھوپ میں کام کرنے والے افراد کو ہیٹ اسٹریس سے بچاؤ کے لیے احتیاط کرنے کی ہدایت کی ہے۔

گزشتہ روز پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے آئندہ 2 روز کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، فیصل آباد، خوشاب اور سرگودھا میں بارش متوقع ہے، ساہیوال، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں :معروف پوڈکاسٹر ریحان طارق لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے پیش نظر صوبے بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، بارشوں کے باعث دریاوں اور ندی نالوں کے بہاو میں اضافہ ہوگا۔

editor

Related Articles