2011 کےورلڈکپ سیمی فائنل میں سچن ٹنڈولکر آؤٹ تھے : کامران اکمل کا انکشاف

2011  کےورلڈکپ سیمی فائنل میں سچن ٹنڈولکر آؤٹ تھے : کامران اکمل کا انکشاف

قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے 2011 کے ورلڈ کپ سیمی فائنل کے حوالے سے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر آؤٹ تھے، مگر ایک خاص اینگل دکھا کر انہیں ناٹ آؤٹ قرار دے دیا گیا۔

ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ جیسے ہم نے بھارت کے وکٹیں لی تھیں، وہ میچ ہمیں جیتنا چاہیے تھا۔ ہم نے 242 رنز کا ہدف حاصل کرنے کی کوشش کی، آغاز اچھا ہوا مگر ہم خود ہی غیر ضروری دباؤ میں آ گئے ۔

یہ بھی پڑھیں:ارشد ندیم نے اپنی فتح قوم کے نام کر دی، والدہ کا بھی خصوصی پیغام

انہوں نے مزید کہا کہ “وہاب ریاض نے شاندار باؤلنگ کی اور پانچ کھلاڑی آؤٹ کئے، جس سے ہمیں میچ میں واپسی کا موقع ملا۔ سچن ٹنڈولکر کا ایل بی ڈبلیو اور اسٹمپ دونوں موقع پر آؤٹ واضح نظر آ رہا تھا، لیکن ٹی وی پر ایک خاص زاویہ دکھا کر ناٹ آؤٹ قرار دے دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے لیے ورلڈ کپ جیتنا میرا ہدف ہے : قومی فاسٹ بولر حسن علی

کامران اکمل نے دعویٰ کیا کہ اسٹمپ والے اینگل کو جان بوجھ کر نہیں دکھایا گیا، جب کہ سچن کا پاؤں ہوا میں تھا۔ آج بھی وہ کلپ دیکھوں تو حیرت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ا س وقت کیا ہو رہا تھا، سمجھ نہیں آ رہا تھا۔ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ دھاندلی ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیں:ایشین ایتھلیٹکس، ارشد ندیم نے تاریخ رقم کر دی، 50 سال بعد پاکستان کیلئے سونے کا تمغہ جیت لیا

میں کچھ بھی بولوں تو منفی ہی سمجھا جائے گا۔ ہماری ٹیم اچھی تھی، ہدف حاصل کیا جا سکتا تھا مگر ہم مومینٹم کھو بیٹھے ۔ کامران اکمل نے مزید کہا کہ جب عمر اکمل 34 رنز پر آؤٹ ہوا، تو وہ بھی میچ کا ٹرننگ پوائنٹ بن گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *