بانی پی ٹی آئی عمران خان جعلی حکومت سے نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کریں گے : بیرسٹرسیف

بانی پی ٹی آئی عمران خان جعلی حکومت سے نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کریں گے : بیرسٹرسیف

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی جعلی حکومت سے نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کریں گے، کیونکہ اصل فیصلے وہیں سے ہوتے ہیں۔

ایبٹ آباد پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ صوبائی حکومت صحافیوں کی فلاح کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور اسی سال میڈیا کالونی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان ہی واحد لیڈر ہیں جو ملک و قوم کو بحران سے نکال سکتے ہیں : مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اور پریس کلب مل کر چلیں تو مسائل کا جلد حل ممکن ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی ملک کے سیاسی استحکام کیلئے ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اپنائے گئے انتقامی اقدامات سے کچھ حاصل نہیں ہوگا بلکہ ملک کو مزید نقصان پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سینیٹ ڈاک خانہ بن چکا ، بل آتے ہی فوراً پاس ہو جاتے ہیں،پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز

بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ماضی میں بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران حکومت کا بھرپور ساتھ دیا اور آج بھی پارٹی اور خیبرپختونخوا حکومت پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کا حل صرف سیاسی استحکام میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:موجودہ حکومت عمران خان کی بہنوں سے بھی خوفزدہ ہو چکی ہے ، بیرسٹر سیف

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جلد ملک گیر سطح پر تحریک کا آغاز کیا جائے گا، جس کے لئے مشاورت جاری ہے۔ پارٹی کے اندرونی اختلافات سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائدین کو چاہیے کہ وہ ایسے معاملات میڈیا پر نہ لائیں، بلکہ اندرون خانہ حل کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *