ٹی20 سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو کلین سوئپ کر دیا

ٹی20 سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو کلین سوئپ کر دیا

پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میں بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست د ے کر سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلےگئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیش نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز کے اختتام پر 6 وکٹ کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:ارشد ندیم نے اپنی فتح قوم کے نام کر دی، والدہ کا بھی خصوصی پیغام

بنگلہ دیش کا آغاز شاندار رہا، پرویزحسین اور تنزید حسن نے 110 رنز کی انتہائی مستحکم بنیاد رکھی۔تنزید 42 اور پرویز 66 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، لیکن ان کے بعد آنے والے بیٹرز بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے۔

لٹن داس نے 22 اور توحید ہری دوئے نے 25 رنز بنائے، بنگلہ دیش کا اسکور 6 وکٹ پر196 رنز رہا۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 38 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل اپنے نام کیں ، عباس آفریدی نے 26 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

197 رنز کے تعاقب میں صاحبزادہ فرحان اوپننگ کیلئے آئے لیکن وہ پہلے ہی اوور میں آؤٹ ہوگئے پھر محمد حارث نے صائم ایوب کے ساتھ رنز بڑھائے،صائم نے 4چھکے لگائے اور 29 گیندوں پر 45 رنز بنائے۔

پھر حسن نواز آئے اور انہوں نے بھی 13 گیندوں پر 26رنز جڑ د ئیے ۔ دوسری جانب سے محمد حارث نے چھکے چوکے کا سلسلہ جاری رکھا اور رنز بڑھاتے رہے ۔ حارث نے کرئیر کی پہلی سنچری اسکور کی، وہ پاکستان کی جانب سے اوپنرز کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی میں سنچری بنانے والے پہلے بیٹربھی بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں:کیرالہ کمیونٹی کے ایونٹ میں شاہد آفریدی اور عمر گل مدعو، بھارتیوں کو مرچیں لگ گئیں

پاکستان نے ہدف 2۔17میں 3وکٹ پر پورا کردیا اور تین میچز کی سیریز میں کلین سوئپ مکمل کیا۔ محمد حارث 107 رنز اور سلمان آغا15 رنز بنا کرناٹ آؤٹ رہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *