آپریشن سندور کی ناکامی، کانگریس رہنما کی مودی پر کڑی تنقید،پاکستانی مسلح افواج کے ہاتھوں ہزیمت کے بعد بھارتی حکومت اور وزیراعظم مودی تاحال تنقید کی زد میں ہیں۔
تفصیلات کےمطابق مدھیہ پردیش کے کانگریس صدر جیتو پٹواری نے مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا، جیتو پٹواری کا کہنا تھا کہ’ مودی جی آپ سندور کی بات کرتے ہیں‘‘
آپ یہ کیوں نہیں پوچھتے کہ مدھیہ پردیش میں روزانہ 25 بیٹیوں کی عصمت دری کیوں ہوتی ہے؟ آپ یہ کیوں نہیں پوچھتے کہ بالا گھاٹ میں درندے رات بھر چار بیٹیوں کی عصمت دری کرتے رہے۔
جیتو پٹواری کا کہنا تھا کہ جس طرح کی عصمت دردی کی باتیں اب ہوتی ہیں کیا آپ نے پہلے کبھی ایسی باتیں سنی ہیں؟ آپ کو بتانا ہوگا کہ تین ہزار کی گارنٹی تھی، آپ اس سندور کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں۔
آپ نے انہیں گارنٹی دی، تین ہزار کا کیا ہوا، ان بہنوں کی عزت کا کیا ہوا؟مودی آپ بھوپال میں سندور کی بات کر رہے ہیں آپ کے وزیر اعلیٰ وزیر داخلہ بھی ہیں؟ ان بہنوں کے اعتماد کا کیا ہوا؟ آپ اس کا جواب کیوں نہیں دینا چاہتے؟