گلین میکسویل کا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

گلین میکسویل کا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا،  کرکٹ آسٹریلیا نے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کر دی۔

کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ گلین میکسویل آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر فوکس کریں گے۔

36  آسٹریلوی آل راؤنڈر نے  ایک طویل انٹرویو کے دوران اعلان کرتے کہا کہ 50 اوور کی کرکٹ میں جسمانی تھکن اور 2022 میں ہونے والی سنگین ٹانگ کی چوٹ ان کے فیصلے کی بڑی وجوہات تھیں۔

میکسویل نے کہا کہ میں محسوس کر رہا تھا کہ میری جسمانی حالت ٹیم کو نقصان پہنچا رہی ہے، میں نے سلیکٹرز سے کہا کہ 2027 کا ورلڈ کپ میری نظر میں نہیں ہے، بہتر ہے کہ اس پوزیشن کے لیے نئے کھلاڑیوں کو تیاری کا موقع دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : دانش تیمور کے ’فِی الحال‘ کی اصل حقیقت کیا ہے ؟ شیف نے پردہ اٹھا دیا

انہوں نے مزید کہا ہے کہ وہ اپنی جگہ پر اس وقت تک نہیں بیٹھنا چاہتے تھے جب تک وہ سمجھتے کہ وہ کھیلنے کے قابل ہیں، صرف چند سیریز کے لیے اپنی جگہ پر قابض رہ کر خود غرضی نہیں دکھانا چاہتا تھا۔

یاد رہے کہ میکسویل نے 149 ون ڈے میچز میں 3990 رنز 33.81 کی اوسط سے بنائے، ساتھ ہی 77 وکٹیں بھی حاصل کیں، ان کا سٹرائیک ریٹ 126.70 رہا جو 2000 سے زائد رنز بنانے والے تمام بلے بازوں میں دنیا کا دوسرا بلند ترین ہے۔

ان کی سب سے یادگار اننگز 2023 ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف رہی  جہاں انہوں نے مکمل فِٹ نہ ہونے کے باوجود 128 گیندوں پر 10 چھکوں اور 21 چوکوں کی مدد سے 201 رنز بنا کر آسٹریلیا کو ناقابل یقین فتح دلوا کر سیمی فائنل تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *