بھارت میں مسلمانوں کا معاشی استحصال، صرف ہندؤں کیلئے جاب پلیٹ فارمز متعارف

بھارت میں مسلمانوں کا معاشی استحصال، صرف ہندؤں کیلئے جاب پلیٹ فارمز متعارف

بھارت میں مسلمانوں کا معاشی استحصال کا سلسلہ جاری ،  مودی سرکار نے صرف ہندؤں  کے لیے جاب پلیٹ فارمز متعارف کرادیا۔

رپورٹ کے مطابق بی جے پی سرکارنے بھارتی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کیخلاف منظم معاشی جنگ چھیڑ دی ، بھارت میں ہندوؤں کے لیے مخصوص نوکریوں کے پلیٹ فارمز کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔

بھارتی مسلمانوں کو نوکریوں سے محروم رکھنے کیلئے ‘کال ہندو’ کے نام سے ایپ متعارف کرا دی گئی، کال ہندو ایپ صرف ہندو  امیدواروں کو ملازمت کے مواقع فراہم کرتی ہے۔

‘کال ہندو’ پلیٹ فارم کی افتتاحی تقریب مہاراشٹرا کے وزیر منگل پربھات لوڈھا نے کی۔

یہ بھی پڑھیں : فرقہ وارانہ بیانیہ ملک کو خانہ جنگی کیطرف لے جا رہا ہے ، سابق بھارتی ہوم سیکرٹری

کال ہندوایپ کے موجد ویشال دوروفے کے مطابق ہمارا ہندو سماج سب سے آگے ہونا چاہیے ، ویشال دوروفے بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کے سابق رکن ہیں، کال ہندوایپ صرف ہندو امیدواروں کو ملازمت فراہم کرتی ہے۔

‘کال ہندو’ ایپ میں ‘ہندو زون’، ‘ٹریوو ہندو’ اور ‘ہندو منڈی’ جیسے سیکشن شامل ہیں، ہندوؤں کے لیے مخصوص ملازمت کے پلیٹ فارمز کا مقصد مسلمانوں کامعاشی بائیکاٹ کرنا ہے۔

انتہا پسند بی جے پی رہنما نیتیش رانے اور ٹی راجہ سنگھ نے مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کی حمایت کی، ویشال دوروفے کی جانب سے ایپ بنانا بھارتی آئین کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سٹاک ایکسچینج میں تیزی ، انڈیکس میں 400 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ

بھارت کے آئین کا آرٹیکل 15 مذہب کی بنیاد پر امتیاز سے منع کرتا ہے، ‘کال ہندو’ پلیٹ فارم میں صارفین کو آدھار کارڈ کے ذریعے رجسٹریشن کی ضرورت ہے، ‘کال ہندو’ پلیٹ فارم کا مقصد صرف بھارتی ہندوؤں کے لیے روزگار کی فراہمی کو فروغ دینا ہے۔

بھارت میں مذہب کی بنیاد پر ملازمتوں کی فراہمی کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتے ہیں، کال ہندو ایپ کا مقصد بھارت میں مذہبی امتیاز کو فروغ دینا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *